2 اکتوبر 2014 - 09:19
ایران کی خارجہ پالیسی مثبت اثرات کی حامل رہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے پروٹوکول ڈاریکٹر نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے خارجہ تعلقات میں ایران کی پالیسی کے مثبت رحجان کا مشاہدہ واضح طور پر کیا جاسکتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حسین ملاعبداللھی نے گذشتہ ایک سال کے دوران غیر ملکی حکام کے ایران اور اسی طرح ایرنی حکام کے غیر ملکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی میں ایران کی نئی حکومت کے رحجان کے حوالے سے عالمی برادری کی توجہ، ایک بے نظیر موقع ہے کہ جو بین الاقوامی سطح پر دشوار حالات میں سامنے آیا ہے۔
ملاعبداللھی نے وضاحت کی کہ ہر ملک کی خارجہ پالیسی کا ہنر، ملک کے سرکاری اخراجات میں کمی اور معیّن اھداف کا حصول ہے، وجود میں آنے والے مواقع سے بھر پور طریقے سے استفادہ کی ضرورت ہے۔

.......

/169